سٹیٹ بینک، مالیاتی اداروں اور شیڈولڈ بینکوں، سٹاک ایکسچینجزاور چیمبرز آف کامرس میں(کل) عام تعطیل ہو گی

فیصل آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، مالیاتی اداروں اور تمام شیڈولڈ بینکوں میں کل( 14اگست بروز پیر کو) یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں عام تعطیل ہو گی۔ سٹیٹ بینک فیصل آبادکے ترجمان نے بتا یا کہ تعطیل کے باعث کسی قسم کا کاروبار یا مالیاتی لین دین نہیں ہو گا۔علاوہ ازیں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں آج14اگست …

فیصل آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، مالیاتی اداروں اور تمام شیڈولڈ بینکوں میں کل( 14اگست بروز پیر کو) یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں عام تعطیل ہو گی۔ سٹیٹ بینک فیصل آبادکے ترجمان نے بتا یا کہ تعطیل کے باعث کسی قسم کا کاروبار یا مالیاتی لین دین نہیں ہو گا۔علاوہ ازیں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں آج14اگست کو تمام سٹاک ایکسچینجزاور چیمبرز آف کامرس بھی بند رہیں گے۔

سٹاک ایکسچینجز گارنٹیز لمیٹڈ پاکستان کے ترجمان کے مطابق آج یوم آزادی کی عام سرکاری تعطیل کے باعث حصص کی خرید و فروخت یا لین دین کا کوئی کاروبار نہیں ہو گا۔ علاوہ ازیں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے بھی آج ملک بھر کے چیمبر ز آف کامرس اینڈانڈسٹریز میں عام تعطیل کا اعلان کیاہے۔

مزید خبریں