جیکب آباد۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے غیرقانونی بجلی کے کنکشن اور بقایاجات کے خلاف آپریشن جاری ہے،
ایس ڈی او سیپکو اور ریجنل ٹیم کے ہمراہ سٹی 4 سٹی 2 سمیت مختلف جگھوں پر لگے غیر قانونی بجلی کے کنکشن کاٹ لیے تاریں ضبط کرلیں گئیں اور ٹراسفارمر بھی بند کردیئے،300 سے زائد غيرقانوني کنيکشن کاٹ دیئے گئے۔
جبکہ بجلی چوری اور بقایاجات میں دو ملزمان پر مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔سیپکو کی جانب سے آپریشن کا عمل جاری رہیگا۔