سعودی عرب اور روس کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز جلد ہوگا،سعودی وزیر ٹرانسپورٹ

ریاض۔21جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسرنے کہا ہے کہ مملکت اور روس کے مابین جلد ہی براہ راست فضائی سروس شروع کی جائے گی۔ الاقتصادیہ کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین فضائی رابطہ قومی ایئرلائنز السعودیہ، فلائی ناس ، فلائی اے ڈیل اور ریاض ایئر کے ذریعے کیا …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

ریاض۔21جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسرنے کہا ہے کہ مملکت اور روس کے مابین جلد ہی براہ راست فضائی سروس شروع کی جائے گی۔

الاقتصادیہ کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین فضائی رابطہ قومی ایئرلائنز السعودیہ، فلائی ناس ، فلائی اے ڈیل اور ریاض ایئر کے ذریعے کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی کمپنیوں کی جانب سے مختلف نوعیت کے مذاکرات جاری ہیں جن کا مقصد دنیا بھر میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا ’ آج سعودی عرب میں لاجسٹک سروسز اور ایوی ایشن کے شعبے میں تیز رفتار توسیع ہو رہی ہے جبکہ طیاروں کی تعداد میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے سینٹ پیٹرزبرگ ورلڈ اکنامک فورم میں سعودی عرب کی جانب سے فعال شرکت رہی جس میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور سرمایہ کاری کے وزارتوں کے ساتھ نجی شعبے کا کردار بھی اہم رہا۔