ڈھاکہ ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) جیک بال نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں یادگار انٹری کرتے ہوئے انگلینڈ کی طرف سے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ڈیبیو ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے انگلش باﺅلر بن گئے، جیک بال نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل انگلینڈ کی طرف سے ڈیبیو ون ڈے میں بہترین باﺅلنگ کرنے کا اعزاز ایڈم ہولیوکے کو حاصل تھا جنہوں نے 1996ءمیں پاکستان کے خلاف 6.5 اوورز میں 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔