خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نےعمان کی جانب سے اقوام متحدہ کی تنظیم انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او)کے تعاون سے آبنائے ہرمز میں پھنس جانے والے بحری جہازوں کے عملے کے 11 ہزار سے زائد ارکان کے انخلا کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔
جی سی سی کا آبنائے ہرمز میں پھنس جانے والے بحری جہازوں کے عملے کے انخلا کے عمانی منصوبے کا خیرمقدم

مزید خبریں
ریاض۔27جون (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نےعمان کی جانب سے اقوام متحدہ کی تنظیم انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او)کے تعاون سے آبنائے ہرمز میں پھنس جانے والے بحری جہازوں کے عملے کے 11 ہزار سے زائد ارکان کے انخلا کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق جی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت جہازوں کو ایک عارضی بحری راہداری استعمال کرنے کا اختیار دیا جائے گا تاکہ بحری جہازوں کے عملے کے ارکان کا محفوظ انخلا یقینی بنایا جا سکے۔
جاسم محمد البدیوی نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور قانونِ سمندر کے مطابق ہے، جس سے آبنائے ہرمز میں مکمل آزادی کے ساتھ، بغیر کسی پابندی یا شرط کے، جہاز رانی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے عمان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی سلامتی و استحکام، بحری تحفظ اور سلامتی کے فروغ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کے اصولوں کو مضبوط بنانے کے لیے سلطنتِ عمان کے دانشمندانہ طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے۔








