کراچی ۔ 9 اگست (اے پی پی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے نامزد امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ عمران خان ملک و قوم کی بہتری کے لئے آگے بڑھیں ہم …
جی ڈی اے کا پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی حمایت کا اعلان پی ٹی آئی کے رہنماﺅں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین و دیگر کی پیر صاحب پگارا سے ملاقات

مزید خبریں
کراچی ۔ 9 اگست (اے پی پی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے نامزد امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ عمران خان ملک و قوم کی بہتری کے لئے آگے بڑھیں ہم ان کے لئے مشکلات پید انہیں کریں گے بلکہ ہر موقع پر ان کا ساتھ دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے ایک اعلی سطحی وفد نے جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، ڈاکٹر عارف علوی اور عمران اسماعیل شامل تھے جمعرات کی شام کنگری ہاس کراچی میں جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے ملاقات کی اور ان سے وفاق میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی اور دوسرے اہم سیاسی امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر جی ڈی اے کے رہنما پیر صدر الدین شاہ راشدی، سید غوث علی شاہ ، علی گوہر خان مہر،فہمیدہ مرزا، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، حسنین مرزا،غوث بخش خان مہر اور دیگر بھی موجود تھے۔








