جی ڈی پی اہداف ، موجودہ مالی سال کے دوران معاشی ترقی 4 فیصد ہو گی

79

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) موجودہ حکومت نے آئندہ 12ویں 5 سالہ اقتصادی ترقی کے منصوبہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت نے جی ڈی پی میں بہتری کے لئے جو اہداف رکھے ہیں ان میں موجودہ مالی سال2018-19ءکے دوران معاشی ترقی 4 فیصد ہو گی، جس میں2019-20 میں 4.6 فیصد اضافہ کا امکان ہے جو2020-21 ءمیں5.5 فیصد ،2021-22 ءمیں6.2 فیصداور2022-23 ءمیں 6.7 فیصد اوسط ہو گی ۔ پانچ سال کی منصوبہ بندی کے مسودے کے مطابق موجودہ سال کے دوران زرعی شعبے میں1.9 فیصد اضافہ ہو گا جس میں2019-20 ءمیں3.7 فیصد،2020-21 ءمیں3.7 فیصد،2021-22 ءمیں3.9 فیصد اور 2022-23 ءمیں4 فیصد اضافہ ہوگا۔ اگلے پانچ سالوں میں زراعت کے شعبے 3.3 میں بڑھے گی،موجودہ مالی سال کے دوران صنعتی ترقی کا 2.8 فیصد متوقع ہے، جس میں 2019-20 ءمیں4.3 فیصد ،2020-21 ءمیں6.1 فیصد،2021-22 ءمیں7.6 فیصد اور 2022-23 ءمیں8.4 فیصد اضافہ کا امکان ہے ۔ اگلے پانچ سالوں میں صنعتی شعبے کی اوسط ترقی کی شرح5.8 فیصد ہو گی، ملک میں خدمات کے شعبے میں مالی سال2018-19 ءکے دوران5.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس میں 2019- 20 ءمیں5.2 فیصد،2020-21 ءمیں5.8 فیصد،2021-22 ءمیں 6.4 فیصد اور2022-23 ءمیں6.9 فیصد اضافہ ہوگاجبکہ اگلے پانچ سالوں میں اوسط ترقی کا امکان 5.9 فیصد ہے۔