جی 20سربراہی اجلاس میں امریکا کے ساتھ تعلقات معمول پر آجائیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

100
امریکا چینی اداروں اور شہریوں پر بلاجواز جبربند کرے، چین

بیجنگ۔14نومبر (اے پی پی):چین نے امید ظاہر کی ہے کہ جی 20سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر ژی جن پنگ اور اور ان کے امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان واپس تعلقات معمول پر آجائیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں دونوں ممالک کےسربراہان کے درمیان دوبدو ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین امریکا کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید تعاون کا خواہاں ہے، ہمیں امید ہے کہ امریکا چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا،

مناسب طریقے سے اختلافات کو قابو میں رکھے گا، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دے گا اور غلط فہمیوں اور غلط اندازوں سے گریز کرے گا تاکہ امریکا اور چین کے تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔