جی 20 و ترقی پذیر معیشتوں کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 21 ارب ڈالر دینے کا عہد

قاہرہ ۔ 7 جون (اے پی پی) ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی 20 اور دیگر ابھرتی معیشتوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کے طور پر 21 ارب ڈالر سے زیادہ رقم دینے کا عہد کیا ہے۔یہ بات جی 20 کی جانب سے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہی گئی۔انھوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک نے کورونا وباءسے نمٹنے کی عالمی …

قاہرہ ۔ 7 جون (اے پی پی) ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی 20 اور دیگر ابھرتی معیشتوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کے طور پر 21 ارب ڈالر سے زیادہ رقم دینے کا عہد کیا ہے۔یہ بات جی 20 کی جانب سے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہی گئی۔انھوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک نے کورونا وباءسے نمٹنے کی عالمی کوششوں کے طور پر اب تک21 ارب ڈالر امداد کا عہد کیا ہے، یہ رقم مرض کی تشخیص،ویکسینیشن، علاج معالجے اور تحقیق و ترقی پر خرچ کی جائے گی۔سعودی عرب جو اس وقت جی 20 کا سربراہ ہے اس نے اس مد میں 500 ملین (50 کروڑ) ڈالر عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے جس میں سے 15 کروڑ ڈالر وباءسے نمٹنے کے اقدامات، 15 کروڑ ڈالر ویکسینیشن بارے عالمی اتحاد اور 20 کروڑڈالر صحت کے حوالے سے دوسری تنظیموں اور پروگرامز کو دیے جائیں گے۔اپریل میں گروپ نے رکن و دیگر ملکوں، غیر سرکاری تنظیموں،رفاعی اداروں اور نجی شعبے کو دعوت دی تھی کہ وہ آگے آئیں اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 8 ارب ڈالر عطیہ کریں۔یاد رہے کہ دسمبر 2019 ءمیں شروع ہونے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3 لاکھ 91 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 67 لاکھ سے زیادہ اس مرض میں مبتلاءہیں ۔