جی 7 وزرائے خارجہ کی شمالی کوریا کی جانب سے روس کو ہتھیاروں کی منتقلی کی مذمت

113
G7 Foreign Ministers

ٹوکیو۔8نومبر (اے پی پی):جی 7 وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کی جانب سے روس کو ہتھیاروں کی منتقلی کی مذمت کی ہے ۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی 7 وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے بار بار بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا سے روس کو ہتھیاروں کی منتقلی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔