پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں‘ جے آئی ٹی کے اراکین کو تحقیقات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ کے طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیئے‘ ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت …
جے آئی ٹی کے اراکین کو تحقیقات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ کے طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیئے‘ ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک

مزید خبریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں‘ جے آئی ٹی کے اراکین کو تحقیقات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ کے طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیئے‘ ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک
اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں‘ جے آئی ٹی کے اراکین کو تحقیقات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ کے طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیئے۔ جمعرات کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو تحقیقات کے لیے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے حسین نواز کی تصویر ان کے سرکاری شخص سے لیک ہونے کا اعتراف کیا لیکن اس شخص کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک بھر میں ماضی کی نسبت لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی کی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں جن سے ملکی ترقی و خوشحالی میں مدد ملے گی، ملکی معیشت مستحکم ہو گی اور ملک آگے بڑھے گا۔








