جے ایس بینک کے منافع میں نو ماہ کے دوران 67 فیصد اضافہ

جے ایس بینک لمیٹڈ کے منافع میں نو ماہ کے دوران 67 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ جے ایس بینک کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے 9 ماہ کےلئے بعد از ٹیکس منافع 4.3 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):جے ایس بینک لمیٹڈ کے منافع میں نو ماہ کے دوران 67 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ جے ایس بینک کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے 9 ماہ کےلئے بعد از ٹیکس منافع 4.3 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے اسی عرصہ کے دوران جے ایس بینک کا بعد از ٹیکس منافع 2.569 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2025 کے مقابلے میں جنوری تا ستمبر 2026 کے دوران جے ایس بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں 1.731 ارب روپے یعنی 67.38 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصہ میں جے ایس بینک کا قبل از ٹیکس منافع 58 فیصد کی بڑھوتری سے 8.932 ارب روپے تک بڑھ گیا ۔ واضح رہے کہ جنوری تا ستمبر 2025 کے دوران جے ایس بینک کو 5.665 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2025 کے مقابلہ میں رواں سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران جے ایس بینک کے قبل از ٹیکس منافع میں میں 3.267 ارب روپے یعنی 57.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بینک کے مجموعی اثاثہ جات 12 فیصد اضافہ سے30 ستمبر 2026 کو 733.719 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ ستمبر 2025 کے اختتام پر جے ایس بینک کے مجموعی اثاثہ جات کا حجم 655.636 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح بینک کے ڈیپازٹس میں بھی 10 فیصد کی بڑھوتری ہوئی اور ڈیپازٹس کا حجم 543.502 ارب روپے کے مقابلے میں 30 ستمبر 2026 کو 598.123 ارب روپے تک بڑھ گیا.