اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز اور جمیعت علماءاسلام (ف) بلوچستان کے رہنما مولاناامیر زمان بخاری نے مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل میختر، لورالائی کے حلقہ BP-14 کا انتہائی اہم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔پیر کو وزارت کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع لورالائی اور میختر کے مختلف …
جے یو آئی (ف) بلوچستان میں امن و امان کے لئے اہم کردار اداکر رہی ہے، وفاقی وزیر مولاناامیر زمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز اور جمیعت علماءاسلام (ف) بلوچستان کے رہنما مولاناامیر زمان بخاری نے مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل میختر، لورالائی کے حلقہ BP-14 کا انتہائی اہم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔پیر کو وزارت کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع لورالائی اور میختر کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ مولانا امیر زمان بخاری نے کہا کہ جمیعت علما ءاسلام (ف) بلوچستان تحصیل میختر کے عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذاتی ذمہ داری سمجھتے ہیں، ضلع میختر کے عوام کو پریشان کرنے کیلئے جو شوشے چھوڑے جا رہے ہیں وہ حقیقت پر مبنیٰ نہیں ہیں ۔







