ریاض۔ 16جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور سربراہ اعلیٰ حج کمیٹی شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس سال حج موسم میں شریک سیکورٹی فورس کے کمانڈروں اور سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ آن لائن وڈیو اجلاس کیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر داخلہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی حج سے متعلق تمام اہم امور پر غوروخوض کیا، ٹریفک، صحت، سیکورٹی …
حاجیوں کی سلامتی کےلئے تمام ممکن اقدام کیے جائیں، سعودی وزیر داخلہ

مزید خبریں
ریاض۔ 16جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور سربراہ اعلیٰ حج کمیٹی شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس سال حج موسم میں شریک سیکورٹی فورس کے کمانڈروں اور سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ آن لائن وڈیو اجلاس کیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر داخلہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی حج سے متعلق تمام اہم امور پر غوروخوض کیا، ٹریفک، صحت، سیکورٹی اور وبا سے حفاظتی تدابیر کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔حج کے دوران سب سے اہم مسئلہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حاجیوں کی آمد ورفت کا ہے، اس سے متعلق انتظامات پرغوروخوض کیا گیا اس کے علاوہ حاجیوں کو حج آسانی سے ادا کرنے کے لیے ضروری سہولتیں زیر بحث آئیں۔وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورس اور حج سیکورٹی کے کمانڈروں سےکہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی واضح ہدایت ہے کہ حاجیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیاجائے۔شاہ سلمان کا حکم ہے کہ حج کے کام بہتر شکل میں انجام دیں اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے صحت انتظامات اعلیٰ درجے کے ہوں۔








