حادثے میں زخمی ہونے والے 52 افراد کوٹراماسنٹرکراچی منتقل کردیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

137
Syed Murad Ali Shah

کراچی۔ 11 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ حب حادثے میں زخمی ہونے والے 52 افراد کوٹراماسنٹرکراچی منتقل کردیا گیا ہے جن میں2بچے بھی شامل ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے ٹراما سینٹر کے باہر میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ زخمیوں کوعلاج ومعالجے کی اچھی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی تفصیلات ابھی آناباقی ہیں،حادثے کی تحقیقات بلوچستان حکومت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ابھی مکمل معلومات نہیں کہ کتنے افراد اس بدقسمت ٹرک پر سوار تھے،کچھ زخمی حب ہسپتال میں بھی داخل ہیں، ہسپتال میں ہم نے تمام تر سہولیات کا بندوبست کیا ہے، اس وقت 13 مریض ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں جن میں 5 وینٹ پر ہیں، ہم جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی بھرپور مدد کرینگے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران متاثرہ افراد کےعلاقوںمیں موجود ہیں۔