حافظ آباد،محرم الحرام کے دوران سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے جائزہ کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فرضی مشق کا انعقاد

حافظ آباد۔محرم الحرام کے دوران سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے جائزہ کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے امام بارگاہ وارڈ نمبر 1میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او فواد احمدفرضی مشق کا جائزہ لیا

حافظ آباد۔ 16 جون (اے پی پی):حافظ آباد۔محرم الحرام کے دوران سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے جائزہ کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے امام بارگاہ وارڈ نمبر 1میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او فواد احمدفرضی مشق کا جائزہ لیا۔ضلعی انتظامیہ،پولیس،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں نے فرضی مشق میں حصہ لیا اس موقعہ پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بر وقت نمٹنے،طبی امداد کی فراہمی،آگ بھجانے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی فرضی مشق کی گئی۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے امام بارگاہ کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،جلوسوں کی تمام گزر گاہوں سے بلڈنگ میٹریل اور تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے

جبکہ سیوریج نالوں کی صفائی،مین ہولز کور سمیت لائٹنگ کا بھی خاص طور پر بندوبست کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جلوسوں،مجالس اور اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ کی جائیگی،جلوسوں اور مجالس میں آنے والے شرکاء کی جامع تلاشی اور واک تھرو گیٹس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ریسکیو 1122،محکمہ صحت اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں حساس مجالس اور جلوسوں کے ساتھ انکے اختتامی وقت تک ڈیوٹی سر انجام دینگی۔ڈپٹی کمشنر نے امام بارگاہوں،مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کو بھی ہدایت کی کہ جلوسوں کے مقررہ روٹس اور اوقات کار کا خاص طور پر خیال رکھا جائے حکومتی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں تاہم تمام انتظامیہ بھی مشکوک،غیر متعلقہ اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔