حافظ طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کو یوم دعا کے موقع پر کورونا وباسے نجات کے لئے خصوصی دعا کرائی

172
حافظ طاہر محمود اشرفی کا سیلاب زدگان کی امداد پر سعودی سفیر سے اظہار تشکر

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹائون لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع میں کورونا وباسے نجات کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ پاکستان علماء کونسل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں علماء کرام اور حکومت کی اپیل پر کورونا وباسے نجات کے لئے جمعہ کو یوم دعا منایا گیا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی اہم آہنگی مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے نماز جمعہ کے اجتماع میں کورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔