حبیب بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ سا ل کے دوران ایک فیصد اضافہ

236
HABIB BANK LIMITED
HABIB BANK LIMITED

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):حبیب بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ سا ل کے دوران ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال 2024 کے دوران ایچ بی ایل کو 58.45 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ہوا جو 2023 کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے ۔ 2023 میں ایچ بی ایل کو 57.67 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

گزشتہ سا ل کے دوران ایچ بی ایل کی فی حصص آمدنی 39.85 روپے ریکارڈکی گئی جو سال 2023 میں 39.32 روپے تھی۔ گزشتہ سا ل کی آخری سہ ماہی میں ایچ بی ایل کو 14.41 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو 2023 کے آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے ۔ 2023 کی آخری سہ ماہی میں ایچ بی ایل کو 14.84 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ آخری سہ ماہی میں ایچ بی ایل کی فی حصص آمدنی 9.83 ریکارڈکی گئی۔