حب دریجی کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں 17 افراد جاں بحق ، زخمی

131
Hub Dariji
Hub Dariji

حب۔ 11 اپریل (اے پی پی):حب دریجی کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق حب دریجی غلام حسین چھٹہ ہوٹل کے قریب شاہ نورانی روڈ پر حادثہ زائرین کی ٹرک تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوکر کھائی جا گرا جس کے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال حب منتقل کردیا ۔ایم ایس سول ہسپتال حب ڈاکٹر ناصر شیخ کے مطابق زخمیوإ میں سے 20 شدید زخمی افراد کو طبی امداد دے کر مزید علاج کیلئے کراچی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔