اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت بلوچستان میں حب کول پاور پراجیکٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو چکی ہے، پاور پراجیکٹ کے دوسرا 660 میگا واٹ کا یونٹ نے بھی پیداوار شرو ع کر دی ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق اس پراجیکٹ کی کامیابی میں پاکستانی اور چینی ملازمین کی محنت اور لگن شامل تھی۔ چائنا پاورحب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ (ایس پی آئی سی) چائنا کی جانب سے پہلا غیر ملکی تھر مل پاور پراجیکٹ ہے جوکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ 1320میگاواٹ کا کول پاورپراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم کیا جانے والا ترجیحی پراجیکٹ ہے۔