کوئٹہ۔ 04 فروری (اے پی پی):میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اور پی ایس ٹو منسٹرانڈسٹریز اینڈایگریکلچر میرعلی اصغر زہری نےکہاہے کہ حب کی ترقی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز بلدیاتی نمائندوں کی کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد عوامی مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہے۔صوبائی وزیر میر علی حسن زہری ضلع حب کی عوام کو گزشتہ چالیس سالوں سے درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کی نیک نیتی سے کوششیں کررہے ہیں۔ حب ماسٹر پلان کی منظوری ،اقلیتوں کے لیے پچیس کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے ،حب شہر کاانفرااسٹرکچر اور ڈویلپمنٹ پر منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی اسیکیمات شروع کرنا تاریخی اقدامات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسلران اورسرکاری افسران کے مابین کوْرڈینیشن میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا تمام سرکاری ادارے ماسٹر پلان منظور ہونے کے بعد حب شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے سے قبل تمام سرکاری ادارےمیونسپل کارپوریشن سے این او سی لینے کے پابند ہیں ،لوکل گورنمنٹ رولز کے تحت این او سی اجرا میونسپل کارپوریشن کی صوابدیدی اختیارات میں شامل ہیں۔ بابو شیخ نے کہا کہ ماضی میں حب شہر میں توجہ نہیں دی گئی ،موجودہ قیادت صدر مملکت جناب آصف علی زرداری اور صوبائی وزیر میر علی حسن کی کاوشوں کی بدولت حب اہم صنعتی ماڈرن انڈسٹریل ٹاؤن بننے جارہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن حب کے انجینئر پی سی ون تیاری میں جی پی ایس سسٹم کے تحت سائٹ پلان کوآرڈینیٹ اور دیگر تیکنیکی پہلوؤں پرمنصوبہ بندی کے تحت کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حب ٹاؤن میں اقلیت کمیونٹی سمیت یکسہ بنیاد پر تمام یونین کونسلو میں ترقیاتی منصوبے پلان کیے گئے ہیں۔ انجینئر میر شاہ نے ہندو محلہ میں سولر بور اسکیمات، ٹف ٹائل پروجیکٹس کی منظوری اور پچاس ہزار اسکوائر فٹ ٹف ٹاٹلنگ پرکام شروع ہوچکا ہے۔میئرمیونسپل کارپوریشن نے کہا کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے اقلیت برادری حب کیلئے پچیس کروڑ روپے کے اسکیمات کی منظوری دی ہے، ضلع حب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔