حجاز مقدس میں وفات پانے والے پاکستانیوں کی تعداد 92 ہو گئی ، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) حجاز مقدس میں وفات پانے والے پاکستانیوں کی تعداد 92 ہو گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں حج سے پہلے اور حج کے بعد اب تک 72، مدینہ میں 9، منیٰ میں 7، عرفات میں 4 پاکستانی حاجی اﷲ کو پیارے ہوئے جن میں 71 مرد اور 21 خواتین شامل ہیں۔ ان میں 14 خواتین اور 51 مردوں …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) حجاز مقدس میں وفات پانے والے پاکستانیوں کی تعداد 92 ہو گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں حج سے پہلے اور حج کے بعد اب تک 72، مدینہ میں 9، منیٰ میں 7، عرفات میں 4 پاکستانی حاجی اﷲ کو پیارے ہوئے جن میں 71 مرد اور 21 خواتین شامل ہیں۔ ان میں 14 خواتین اور 51 مردوں کا تعلق سرکاری سکیم سے ہے جبکہ پرائیویٹ سکیم کے وفات پانے والے حاجیوں میں 7 خواتین اور 17 مرد شامل ہیں۔

مزید خبریں