حج 2018ءکے دوران حجاج کرام کی رہنمائی اور خدمت کے لئے 4500 سے زائد سکاﺅٹس منیٰ اور عرفات کا دورہ کریں گے، طوافہ اور کیمپوں سے متعلق معلوماتی سروے بھی کریں گے،مرکزی حج کمیٹی کے نائب چیئرمین شہزادہ عبداللہ بن بندر نے حجاج کرام کو فراہم کردہ خدمات کے جائزے کے لئے فیلڈ کا معائنہ کیا، سعودی گزٹ کی رپورٹ

116
عازمین حج کا بہترین انتظامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد سلمان سے اظہار تشکر

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی)حج 2018ءکے دوران حجاج کرام کی رہنمائی اور خدمت کے لئے 4500 سے زائد سکاﺅٹس منیٰ اور عرفات کا دورہ کریں گے، طوافہ سٹیبلشمنٹس اور کیمپوں سے متعلق معلوماتی سروے کریں گے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر صالح بن رجع الحرابی سکاﺅٹ کیمپ کے سربراہ ہوں گے جو سروے کے دوران تین مراحل میں سکاﺅٹس کے سروے کی نگرانی کریں گے۔ پہلے مرحلے میں سکاﺅٹس کو مختلف طوافہ سٹیبلشمنٹس کی طرف سے الاٹ شدہ اراضی کے پلاٹوں کا سروے کریں گے اور مقدس مقامات کی نقشہ بندی کے ذریعے فیلڈ معلومات کے مطابق سروے کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں سکاﺅٹس اکٹھی کردہ معلومات کو دستاویزی شکل دیں گے اور اس کا حکومت اور طوافہ سٹیبلشمنٹ کے اعداد و شمار کے ساتھ موازنہ کریں گے۔ تیسرے مرحلے میں رضا کار رہنما کتابچوں اور نقشوں کو حتمی شکل دیں گے۔ دریں اثناءسیکرٹریٹ جنرل آف دی کونسل آف سینئر سکالرز نے رواں حج سیزن کے لئے مکہ سے اتوار کو اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔