حج 2023 کے لیے 18 لاکھ عازمین کو ریکارڈ مدت میں حج ای ویزے جاری کیے ہیں، ڈاکٹر عبدالفتح بن سلیمان المشاط

175

مکہ مکرمہ۔25جون (اے پی پی):سعودی عرب کے نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتح بن سلیمان المشاط نے کہا ہے کہ سعودی وزارت حج نے حج 2023 کے لیے 18 لاکھ عازمین کو ریکارڈ مدت میں حج ای ویزے جاری کیے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں سعودی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے تحت ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ویزوں کے اجرا کی تصدیق کی کہ کامیابی کو تین معیاروں سکیورٹی،حفاظت اور صحت سے جانچا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج کے انتظامات اور انتظامی کوششوں سے عازمین حج کو مناسک آسانی اور آرام سے ادا کرنے کا مناسب ماحول فراہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج 1442 ہجری میں وزارت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج کورونا وائرس کا پھیلاؤ تھا۔ تب حجاج کی تعداد 60,000 تک محدود کر دی گئی تھی۔

انہوں نے حجاج کرام کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے جامع اقدامات کیے گئے تھے ۔ڈاکٹر المشاط نے کہا کہ آئندہ حج سیزن کے لیے وزارت کی تیاریاں پچھلے سیزن کے اختتام کے ساتھ شروع ہوجاتی ہیں۔ ڈاکٹر المشاط نے کہا کہ ہماری وزارت نے سیزن کے آغاز سے چھ ماہ قبل ملکی عازمین کے لیے حج رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا آغاز کیا۔

نائب وزیر حج و عمرہ نے وزارت کے لیے لائف لائن کے طور پر وزارت کے مختلف شعبوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کو بھی سراہا۔