حد ِنگاہ میں بہتری آنے پر یہ موٹرویز ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں، ترجمان

291
لاہور سیالکوٹ موٹر وے

لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک، موٹر وے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک، موٹر وے ایم فور گوجرہ سے فیصل آباد تک اور موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک دھند کی وجہ سیبند رہیں تاہم دھند چھٹ جانے کے بعد حد ِنگاہ میں بہتری آنے پر یہ موٹرویز ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں،

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کی گئیں،

روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کرتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔