حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد نبوی کا انٹر ایکٹیو نقشہ جاری کر دیا

74

ریاض۔7جولائی (اے پی پی):مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد نبوی، اس کے صحنوں اور متعلقہ سہولیات کا ایک متعامل نقشہ جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد زائرین اور نمازیوں کو مسجد کے مختلف مقامات اور خدمات تک آسانی سے رسائی فراہم کرنا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ اقدام مسجد نبوی میں آنے والوں کے تجربے کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس میں جدید ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ زائرین کی ضروریات کے مطابق رہنمائی اور معلوماتی سہولتوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اتھارٹی نے زائرین کو دعوت دی ہے کہ وہ اس متعامل نقشے سے فائدہ اٹھائیں، جسے ایک مخصوص لنک کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔