حرمین ٹرین کا نیا نظام الاوقات جاری

جدہ ۔ 9 جنوری (اے پی پی) حرمین ٹرین انتظامیہ نے (کل) جمعرات سے حرمین ٹرین کا نیا نظام الاوقات جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ الحرمین ٹرین انتظامیہ نے ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ میں یہ اطلاع دی ہے کہ 10 جنوری 2019ء سے حرمین ٹرین مکہ سے صبح 8 بجے چلے گی اور 11 بجکر 5 منٹ پر مدینہ منورہ پہنچے گی۔ دوسری ٹرین دوپہر 12 بجے مکہ …

جدہ ۔ 9 جنوری (اے پی پی) حرمین ٹرین انتظامیہ نے (کل) جمعرات سے حرمین ٹرین کا نیا نظام الاوقات جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ الحرمین ٹرین انتظامیہ نے ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ میں یہ اطلاع دی ہے کہ 10 جنوری 2019ء سے حرمین ٹرین مکہ سے صبح 8 بجے چلے گی اور 11 بجکر 5 منٹ پر مدینہ منورہ پہنچے گی۔ دوسری ٹرین دوپہر 12 بجے مکہ سے روانہ ہوگی اور 3 بجکر 2 منٹ پر مدینہ منورہ پہنچے گی۔ تیسری ٹرین سہ پہر سوا 3 بجے مکہ مکرمہ سے روانہ ہو کر 6 بجکر 17 منٹ پر مدینہ منورہ پہنچے گی۔ چوتھی ٹرین شام کو 7 بجے مکہ مکرمہ سے چلے گی اور رات 10 بجکر 5 منٹ پر مدینہ منورہ سٹیشن پہنچ جائے گی۔ حرمین ٹرین انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ مدینہ منورہ سے پہلی ٹرین مکہ مکرمہ کیلئے صبح 8 بجے روانہ ہوگی

مزید خبریں