سرینگر ۔ 16 جولائی (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی پرقدغن کی آمرانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ روزنامہ کشمیر آبزرور سے وابستہ عاقب جاوید کو نئی دہلی طلب کرناکشمیری صحافیوں کو مرعوب و خوفزدہ کرکے اخبارات پر سینسر شپ نافذ کرنے کی ایک سازش ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق …
حریت کانفرنس کی طرف سے کشمیری صحافی کو نئی دہلی طلب کرنے کی شدید مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 16 جولائی (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی پرقدغن کی آمرانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ روزنامہ کشمیر آبزرور سے وابستہ عاقب جاوید کو نئی دہلی طلب کرناکشمیری صحافیوں کو مرعوب و خوفزدہ کرکے اخبارات پر سینسر شپ نافذ کرنے کی ایک سازش ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جمہوریت کے ایک اہم ستون صحافت کو حق کی آواز بلند کرنے سے روکنے کیلئے اس پر این آئی اے کی یلغار بدترین قسم کی ایمر جنسی نافذکرنے کے مترادف ہے








