اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن اکتوبر میں 349 ملین ڈالر فاضل ریکارڈکیاگیا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن 349 ملین ڈالر فاضل ریکارڈکیاگیا ، گزشتہ سا ل اکتوبر میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 287 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
اکتوبر میں مسلسل چوتھے مہینے حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن فاضل ریکارڈکیاگیا ۔ ستمبر میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن 86ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا ۔اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن 218 ملین ڈالر فاضل رہا ، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ1.528 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔
اعداد و شمار کے مطابق بنیادی توازن(پرائمری بیلنس) کا حجم مالی سال کےپہلے 4 ماہ میں 2.884 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل کی اسی مدت کےمقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل کی اسی مدت میں بنیادی توازن 2.640 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ اکتوبر میں بنیادی کھاتوں کا توازن 908 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل اکتوبر کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں پرائمری بیلنس کا حجم 952 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔