- Advertisement -
اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں 691ملین ڈالرفاضل ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 691ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.730ارب ڈالرتھا۔
فروری میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 12ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری میں 71ملین ڈالرفاضل تھا، جنوری کے مقابلہ میں فروری میں حسابات جاریہ کھاتوں کے خسارہ میں ماہانہ بنیادوں پر97فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573668
- Advertisement -