حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 19 فیصد کمی ریکارڈ

109
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوںپر19 فیصد جبکہ اگست کے مہینہ میں 54 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ، اسی طرح پرائمری خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ1.918 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں19 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ کاحجم 2.374 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اس کی بنیادی وجہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدی بل میں کمی ہے۔اگست کے مہینہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں سالانہ بنیادی بنیادوں پر54 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اگست میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 0.7 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا جوگزشتہ سال اگست میں 1.52 ارب ڈالرتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پرائمری خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جولائی اوراگست میں پرائمری خسارہ 614 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 666 ملین ڈالرتھا۔اگست کے مہینہ میں پرائمری خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر55 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اگست میں پرائمری خسارہ کاحجم168 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 377 ملین ڈالرتھا۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست کے مہینہ میں پرائمری خسارہ میں ماہانہ بنیادوں پر62 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں پرائمری خسارہ 466 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جواگست میں کم ہوکر168 ملین ڈالرڈالرہوگیا۔