کوئٹہ۔30اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عاشورہ محرم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین ان کے خاندان اوررفقاءکار کی دین اسلام کی بقاءاورسربلندی کیلئے دی جانے والی قربانیاں اسلام کا ایک روشن باب ہیں ان قربانیوں کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے ۔اسلام کی سر بلندی کےلئے دی جانے والی قربانیاں مشعل راہ ہیں۔۔شہداءکر بلاءکو خراج عقیدت پیش کرنے …
حضرت امام حسین ا±ن کے خاندان رفقاءکار کی دین اسلام کی بقاءسربلندی کیلئے دی جانے والی قربانیاں اسلام کا ایک روشن باب ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان
کوئٹہ۔30اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عاشورہ محرم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین ان کے خاندان اوررفقاءکار کی دین اسلام کی بقاءاورسربلندی کیلئے دی جانے والی قربانیاں اسلام کا ایک روشن باب ہیں ان قربانیوں کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے ۔اسلام کی سر بلندی کےلئے دی جانے والی قربانیاں مشعل راہ ہیں۔۔شہداءکر بلاءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے اندر ایثار،قربانی،تحمل اوربرداشت کا جذبہ پیداکریں ۔ہم فرقہ ورانہ ہم آہنگی،بھائی چارے اوریکجہتی کے جذبات کو فروغ دیں اوراپنے قول وعمل سے خود کوبہترین مسلمان ثابت کریں۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اورانکے ساتھیوں نے عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود یزید کی طاقت کے سامنے سرنگوں ہونے سے انکار کیا۔-شہداءکربلا نے حق کی راہ میں جان دینے کو ترجیح دی،یہ حق وباطل کی جنگ تھی جس میں فتح حق کی ہوئی ۔شہدائے کربلا کی قربانیو ں کے نتیجے میں دین اسلام کی سربلندی ہوئی اورباطل قوتوں کو شکست کا سامناکرناپڑا۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی خاطر دی جانے والی یہ عظیم قربانیاں شدت و انتہاءپسندی کے خاتمے کیلئے ہمارے لئے مشعل راہ ہے،ملک وقوم کو دہشت گردی اورشدت پسندانہ سوچ کی صورت میں درپیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں بھی اپنے اندرجذبہ حسینی پیداکرناہوگا۔موجودہ وقت میں اتحاد بین المسلمین کوناگزیر ہے ،ہمیں کفری قوتوں سے مقابلے کیلئے اپنی صفوں میں مکمل اتحاد برقراررکھناہوگا۔تمام مکاتب فکر کے علماءکرام کوبنیادی کرداراداکرتے ہوئے معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی کرناہوگی۔کورنا وائرس کے پھیلاو¿ پر قابو پانے کے باوجود خطرہ ابھی تک موجود ہے۔اس وقت ہمیں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد جاری رکھنے کی زیادہ ضرورت ہے ۔









