فیصل آباد۔ 29 اگست (اے پی پی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا کہ حضرت امام حسین نے اپنے عزیز و اقارب کی جو لازوال قربانیاں پیش کی ہیںاس کی نظیر ملنا مشکل ہے جبکہ میدان کربلا میں حضرت امام حسین کی عظیم قربانی کے خدو خال میں آپ کی ہمشیرہ زینب بنت علی علیہ السلام کے صبرو استقامت کا تذکرہ کئے بغیر نامکمل ہے کیونکہ آپ …
حضرت امام حسین نے اپنے عزیز و اقارب کی جو لازوال قربانیاں پیش کی ہیںاس کی نظیر ملنا مشکل ہے،میاں فرخ حبیب
فیصل آباد۔ 29 اگست (اے پی پی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا کہ حضرت امام حسین نے اپنے عزیز و اقارب کی جو لازوال قربانیاں پیش کی ہیںاس کی نظیر ملنا مشکل ہے جبکہ میدان کربلا میں حضرت امام حسین کی عظیم قربانی کے خدو خال میں آپ کی ہمشیرہ زینب بنت علی علیہ السلام کے صبرو استقامت کا تذکرہ کئے بغیر نامکمل ہے کیونکہ آپ نے جس خلوص محبت اور حوصلہ افزائی سے اپنے بھائی کا ساتھ دیا اس نے قیامت تک کیلئے مسلمان بہنوں کا سر بھائیوں کے آگے فخر بلند کر دیا۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم عملی زندگی میں حق و سچ کا ساتھ دیں اور اپنے دلوں میں اﷲ تعالی،حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اور آل رسولۖ سے محبت پیدا کریں ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ایثار و قربانی کا مہینہ ہے جس میں نواسہ رسول نے اسلام کی آبیاری اور دین کا پرچم بلند رکھنے کیلئے اپنی اور اپنے خاندان کی لازوال قربانیاں پیش کرکے اسلام کو تاقیامت زندہ و جاوید کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کا فروغ و استحکام اجتماعی قومی ذمہ داری ہے کیونکہ محرم الحرام اخوت ، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے اس لئے تمام مسالک کے علماء کرام یوم عاشور پر اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی ملک دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں ہمیں نچلی سطح تک اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرناہوگا ۔









