لاہور۔25ستمبر (اے پی پی):حضرت میاں میر (رح) دربار پر 400 ویں عرس کی 2 روزہ تقریبات میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں ۔ میاں میر دربار پر عرس تقریبات میں صفائی انتظامات کے حوالے سے چیف ایگٹیو آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہناتھا کہ دو روزہ تقریبات میں ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ دربار کے اطراف اور ملحقہ علاقوں میں میں تعینات ہے۔ 180 سے زائد سینٹری ورکرز اور افسران تینوں شفٹوں میں صفائی آپریشن پر مامور ہیں ۔
دربار آنے والے راستوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق سی ای او کی ہدایت پر دربار اور ملحقہ راستوں پر صفائی کے بہترین انتظامات کے لیے پہلی شفٹ میں 70، دوسری شفٹ میں 70 اور تیسری شفٹ میں 40 ورکرز تعینات ہیں۔مزید برآں سموگ کے پیش نظر دربار کے قریبی علاقوں میں وقفے وقفے سے پانی اور چونے کا چھڑکا ئو کیا جا رہا ہے۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا مزید کہنا تھا کہ ہر موقعے اور تہوار پر ایل ڈبلیو ایم سی لاہوریوں کو بہترین صفائی سہولیات مہیا کرتی ہے۔ عرس تقریبات میں آنے والے زائرین سے گزارش ہے کہ دربار کے گرد صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ صفائی سے متعلق شکایات اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔