حضرو ،کار لفڑ انچارج نے ماہ مارچ میں نو پارکنگ پر چار لاکھ 62ہزار روپے جرمانے کیے

انچارج کار لفٹر حضرو ملک عقیل کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف عمدہ کارکردگی غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں پر مارچ کے مہینہ میں کل چار لاکھ 62ہزار روپے جرمانہ عائد جرمانہ کی،

حضرو ۔ 02 اپریل (اے پی پی):انچارج کار لفٹر حضرو ملک عقیل کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف عمدہ کارکردگی غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں پر مارچ کے مہینہ میں کل چار لاکھ 62ہزار روپے جرمانہ عائد جرمانہ کی، رقم گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حضرو شہر میں کار لفٹر کے انچارج ملک عقیل نے ڈی پی او اٹک سردار موہوران خان اور ڈی ایس پی ٹریفک مراز خرم کی ہدایات کے مطابق شہر بھر میں غیر قانونی طور پر کار موٹر سائیکل پارکنگ پر سخت قانونی ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں پر موقع پر جرمانے عائد کیے اور ملک عقیل کی جانب سے ماہ مارچ میں ٹوٹل چار لاکھ 62ہزار روپےکی رقم جرمانے کی مد میں گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کروائی ۔ حضرو شہر کے شہری اور سماجی حلقوں نے حضرو کار لفٹر کے انچارچ ملک ملک عقیل کی شاندار کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کار لفٹر کی مدد سے شہر میں غیر قانونی پارکنگ کو اسی طرح قابو میں لایا جاسکے گا، کار لفٹر انچارج حضرو ملک عقیل نے عوام الناس سے بھی اپیل کی وہ قانون کی پاسداری کا احترام کرتے ہوئے مین شاہراؤں اور گزرگاہوں پر ممنوعہ مقامات پر کسی قسم کی پارکنگ نہ کریں تاکہ نہ صرف وہ جرمانے سے بچ سکیں بلکہ آنے جانے والے راہ گزر مرد و خواتین کو بھی کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔\