امریکی ریاست انڈیانا میں شدید طوفانوں اور سیلاب کے باعث 4 سالہ بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق انڈیانا سٹیٹ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔ مرکز نے بتایا کہ2 اموات ڈیلاویئر کاؤنٹی میں جبکہ ایک، ایک موت جیننگز، لیک، پورٹر اور لاپورٹ کاؤنٹی میں ہوئی۔
امریکی ریاست انڈیانا میں طوفانوں اور سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں صارفین بجلی سے محروم

مزید خبریں
واشنگٹن۔16اگست (اے پی پی):امریکی ریاست انڈیانا میں شدید طوفانوں اور سیلاب کے باعث 4 سالہ بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق انڈیانا سٹیٹ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔ مرکز نے بتایا کہ2 اموات ڈیلاویئر کاؤنٹی میں جبکہ ایک، ایک موت جیننگز، لیک، پورٹر اور لاپورٹ کاؤنٹی میں ہوئی۔
انڈیانا کے گورنر مائیک براؤن نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست کی جانب سے صدارتی ہنگامی حالت کے اعلان کی درخواست منظور کر لی جائے گی، جس سے وفاقی امداد کی راہ ہموار ہوگی۔ طوفانوں کے باعث ایک وقت میں الی نوائے، انڈیانا، اوہائیو اور کینٹکی میں تقریباً 10 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے تھے۔








