ریسکیو 1122 پشاور کی بچوں کےلیے فرسٹ ایڈ کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم

ریسکیو 1122 پشاور کی جانب سے فکس اٹ یتیم خانہ پشتخرہ بالا میں بچوں کےلیے فرسٹ ایڈ کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور۔ 16 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122 پشاور کی جانب سے فکس اٹ یتیم خانہ پشتخرہ بالا میں بچوں کےلیے فرسٹ ایڈ کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو 1122 پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور افتخار خان کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بچوں کو روزمرہ زندگی میں پیش آنے والی ہنگامی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اور ابتدائی طبی امداد کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا۔

آگاہی سیشن کے دوران بچوں کو چوٹ لگنے، خون بہنے، جلنے اور دیگر ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں آسان اور عملی انداز میں آگاہی فراہم کی گئی۔