حضرو حضرو پولیس نے 5 منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے 6چھ کلو چرس برآمد کر لی

169
Drugs

حضرو 07 ستمبر (اے پی پی):حضرو پولیس نے 5 منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے 6چھ کلو چرس برآمد کر لی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی سربراہی میں حضرو پولیس نے ایس ایچ او تھانہ حضرو امجد علی کی زیر نگرانی میں حضرو پولیس شر پسند عناصر کے خلاف کمر بستہ ہے اسی سلسلہ میں تھانہ حضرو پولیس نے 5 منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار کرلیے ملزم ساجد محمود حضرو سے 1500 گرام چرس، جمشید حضرو سے 1200 گرام چرس، اورنگزیب سکنہ حمید حضرو سے 1450 گرام چرس، محمد فیاض ساکن حمید حضرو سے 1200 گرام چرس اور سرفراز محمود عرف بھاپا ساکن ہٹیاں حضرو کے قبضہ سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حضرو امجد علی نے کہا کہ حضرو پولیس ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کی خصوصی ہدایت پر دیگر سماجی دشمن عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے پولیس کے گشت کو بہتر بنانے کے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں مین چوکوں پر رات کے وقت ناکے لگا دیئے ہیں انہوں نے کہا تھانہ حضرو کے عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکر لیا جائے گا جبکہ نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں