حضرو میں اے سی حضرو کی زیر نگرانی منڈی مویشیاں لگا دی گئیں

143
ضلع گوجرانوالہ میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے15مویشی منڈیاں قائم

حضرو ۔ 09جون (اے پی پی):ڈی سی اٹک عاطف رضا کی خصوصی ہدایت پر اے سی حضرو کامران اشرف نے خانزادہ کالونی میں عارضی منڈی لگا نے کے احکامات کے بعد حضرو انتظامیہ نے فری منڈی لگا دی۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی حضرو کامران اشرف نے کہا کہ 12 ذوالحج تک سیل پوائنٹسں قائم رہیں گے-تمام عارضی مویشی منڈی شہری حدود سے باہر قائم کی گئی ہے سیل پوائنٹس کے داخلی خارجی راستوں پر جانوروں کیلئے چیچڑ سپرے پوائنٹ قائم کردیئے گئے-

محکمہ صحت،میونسپل کیمٹی سمیت متعلقہ اداروں مویشی منڈیوں میں کیمپس لگادیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے فری پوائنٹ پر جانوروں کی فری ہے اس حوالے سے کوئی شکایات ملی تو انتظامیہ عمل درامد کرے گی انہوں نے کہا کہ عوام زیادہ سے زیادہ حکومت کی طرف سے قائم منڈیوں سے جانور خریدیں تاکہ انہیں کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ منڈی میں انے والوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ڈی سی اٹک کی خصوصی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر منڈی کو چیک کیا جائے گا۔