حضرو پولیس کی کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

134
Drug smugglers
Drug smugglers

حضرو 12 جنوری (اے پی پی):حضرو پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2من دس کلو چرس اور 1من پچاس کلو افین برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان اٹک پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل حضرو اور ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد سب انسپکٹر خانزادہ شہروز احمد خان کی زیر نگرانی اٹک خورد پولیس نے سرچ پارک چیک پوسٹ پر ایک مشکوک مزدا گاڑی سے 90 کلو خالص چرس اور ڈیڑھ من کے قریب خالص افیون برآمد کر کے منشیات سمگلر سبید اللہ ولد محمد کمال سکنہ کمر خیل، باڑہ سپین قبر، خیبر ایجنسی کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ یہ منشیات انہوں نے پنجاب کے مختلف اضلاع جن میں گجرانوالہ، حافظ آباد، پتوکی ، ساہیوال، چشتیاں اور قصور وغیرہ میں فروخت کرنی تھی۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ انسانی رگوں میں زہر گھولنے والے سمگلروں اور ایسے زہر بیچنے والے ضمیر فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔