22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںحضرو پٹرولنگ پولیس کوٹکے نے ماہ اگست کی کارکردگی جاری کر دی

حضرو پٹرولنگ پولیس کوٹکے نے ماہ اگست کی کارکردگی جاری کر دی

- Advertisement -

حضرو۔ 03 ستمبر (اے پی پی):پٹرولنگ پولیس کو ٹکے ضلع اٹک نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ماہ اگست میں ایس ایس پی پی ایچ پی راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف کے احکامات کے مطابق اور ڈی ایس پی پی ایچ پی اٹک راجہ فیاض الحق کی زیر نگرانی چوکی انچارج بلال احمد ایس ائی صاحب ہمراہ ٹیم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 1598 چالان دیے گئے۔

نیز ہیلمٹ نہ پہننے والوں اور کم عمر ڈرائیورز کہ موٹر سائیکل 115 ایم وی او کے تحت امپاؤنڈ کیے گئے جبکہ چھ ہزار سے زائد لوگوں اور سات ہزار سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں دو عدد مجرم اشتہاری اور ایک عدد عدالتی مفرور کو گرفتار کیا گیا ۔

- Advertisement -

جب کہ ایک عدد مسروقہ شدہ موٹر سائیکل برامد کر کے محمد جاوید ولد محمد اقبال سکنہ حضرو پر411 ت پ کی ایف ائی ار درج کروائی گئی جب کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 13 20 65 کا مقدمہ تھانہ حضرو میں درج کروایا گیا ۔

دوران سفر 19 افراد کی مدد کی گئی چوکی انچارج بلال احمد ایس ائی نے بتایا ٹریفک قوانین پر عمل درامد کروانے کے لیے پٹرولنگ پولیس چوکی کوٹکے احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں دن رات اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق کی بہترین ماہانہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385887

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں