باغ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):سجادہ نشین دربار عالیہ سوہاوہ شریف پیر سید وجاہت حسین گردیزی نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کے تشریف لانے سے دنیا میں نور ہی نور چھا گیا ہے،ہم حضور ﷺ کی میلاد منا کر اور سیرت اپنا کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،ہمیں حضور ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر چل کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے میلاد مصطفیٰ سیرت مصطفی پیغام مصطفی ٰمشن رسالت تعلیمات رسول کے موضوعات پر تفصیلی خطابات کرتے ہوئےکہا کہ آمد مصطفیٰ سے کفر و شرک کے بت پاش پاش ہوگئے ،محسن انسانیت کی آمد اللہ پاک کا اہل ایمان پر سب سے بڑا فضل ورحمت ہے۔