حقیقی آزادی مانگنے والا اساتذہ کو تنخواہیں مانگنے پر پتھرماررہا ہے،خیبر پختونخوا میں اساتذہ پر وحشیانہ تشدداورپتھرائوقابل مذمت اورشرمناک ہے،وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پشاور میں اساتذہ پر خیبر پختونخوا پولیس کے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش پر حقیقی آزادی مانگنے والا اساتذہ کو تنخواہیں مانگنے پر پتھر مار رہا ہے، عمران خان کا معاشی انقلاب جو 8 سال سے خیبر پختونخوا پر مسلط ہے،

اساتذہ اس کا ماتم کر رہے ہیں۔اساتذہ پر وحشیانہ تشدد اور پتھرائو قابل مذمت اور شرمناک ہے۔۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور اسمبلی چوک میں اساتذہ عمران خان کی فسطائیت اور ظلم سے نجات کے لئے حقیقی آزادی مارچ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کو پنشن اور تنخواہوں کی ادائیگی روک دی ہے، اساتذہ کے پرامن احتجاج کا حق برادشت نہ کرنے والا جھوٹا سازشی اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتا ہے۔