حلب پرقبضے کا کوئی ارادہ نہیں، رجب طیب اردوان

122
ترک صدرکا یوکرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، روس یوکرین جنگ میں ثالثی کے لیے تیار ہیں،رجب طیب اردوان

انقرہ ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام کے اندر ترک فوج کی کارروائی الباب اور منبج شہروں پر کنٹرول تک محدود ہے اور وہ فوجی آپریشن کو حلب تک وسعت نہیں دینا چاہتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کا حلب پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں۔ حلب وہاں کے باشندوں کا شہر ہے اور وہی اس کے مالک ہیں