اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔236کراچی شرقی 2سےمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدواراحسان صابر 83ہزار871ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے امیدوار محمد مزمل قریشی 32ہزار231ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب24.93فیصد رہا۔