اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور VI سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر 98 ہزار 199 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اعجاز احمد 52 ہزار 774 جبکہ تحریک لبیک کے محمد اشرف آصف 20 ہزار 734 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 55.21 فیصد رہی۔