اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 152 خانیوال تین سے پاکستان تحریک انصاف کے ظہور حسین قریشی 1 لاکھ 8 ہزار 707 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پیر محمد اسلم بودلہ 98 ہزار 938 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے حیدر زمان قریشی 12 ہزار 08 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 58.62 فیصد رہی۔