حلقہ این اے 16 سے مرتضیٰ جاوید عباسی، سردار شبیر اور علی اصغر سمیت 29 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

156

ایبٹ آباد۔ 30 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 16 سے کرنل (ر) سردار شبیر، علی اصغر خان، مرتضیٰ جاوید عباسی، رجب علی عباسی اور غضنفر علی عباسی سمیت دیگر 29 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔ ہفتہ کو ریٹرننگ آفیسر این اے 16 عباس خان آفریدی کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے امیدواروں کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق یاسر خان، سجاد احمد خان،

سردار ابرار خان، سردار منظور، ممتاز عباسی، معبوب احمد، سردار مہتاب احمد خان، سردار شمعون یار خان، ہمایوں عبدالرحمن عباسی، غضفر علی عباسی، شہزاد گل، عبدالرزاق عباسی، علی اصغر خان، رجب علی خان عباسی، محمد راشد، نورالامین، محمد انور عباسی، مرتضیٰ جاوید عباسی، شمریز خان، احمد نصیر، محمد نبیل عباسی، سردار شبیر احمد، محمد لطیف عباسی، چوہدری فیصل ذوالفقار علی، سردار گوہر زمان خان، محمد اظہر خان جدون، طاہر جاوید عباسی، سردار محمد ایوب، سیدہ زینب کاظمی اور مومنہ باسط شامل ہیں۔