حلقے کے ووٹرز کاراجہ ریاض ‏ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ جائز ہے ، فرخ حبیب

64

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ راجہ ریاض ‏آپ کا جو ایک ووٹ ہے یہ عوام کے لاکھوں ووٹوں کی بدولت ہے ۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر کامیاب ہونے والے رکن کی سیٹ عمران خان کی امانت ہے، ووٹر نے استعفی کا جائز مطالبہ کیا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے راجہ ریاض کو ووٹرکی ٹیلیفونک گفتگو کی اپ لوڈ کی جس میں ووٹر کی طرف سے راجہ ریاض سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے کے بعد سندھ ہائوس موجودگی پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔