حنا ربانی کھر نے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں،چوہدری فوادحسین کا ٹویٹ

117

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین نے حناربانی کھرکے بجلی کے بل کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حنا ربانی کھرصاحبہ، اپنے بجلی کے بلوں کی منسلک تفصیلات ملاحظہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وکیلوں پر پیسا ضائع کرنے کے بجائے واجب الادا بلوں کی ادائیگی کریں۔ انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کھر کی گلیکسی ٹیکسٹائل ملز نے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔